ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نمرہ خان کی پوسٹ کے بعد مداح حیران، طلاق کی افواہیں زیرِ گردش

نمرہ خان کی پوسٹ کے بعد مداح حیران، طلاق کی افواہیں زیرِ گردش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :معروف اداکارہ نمرہ خان کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد ان کی دوسری شادی کی ناکامی کے حوالے سے افواہیں زورپکڑگئیں۔

رپورٹس کےمطابق نمرہ خان اور زین حامد کےدرمیان طلاق کی افواہیں زیرگردش ہیں،تاہم دونوں جانب سے کسی نے بھی اس حوالے سے تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

طلاق کی افواہوں کے بعد نمرہ خان نےسوشل میڈیا پر ایسی مبہم پوسٹس شیئرکیں جن میں مضبوطی سے کھڑے رہنے،اپنی حدود مقرر کرنے اورخاموشی کو کمزوری نہ سمجھنے کا پیغام دیا گیا،ان پوسٹس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ۔
دوسری جانب زین حامد کی جانب سےبھی سوشل میڈیا پر "At Peace Finally, Good Riddance" کے الفاظ پر مشتمل پوسٹ شیئر کی گئی، دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو بھی نہیں کر رکھا۔