ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نصیر آباد پولیس کی منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی ، 1 کلو 600 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

نصیر آباد پولیس کی منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی ، 1 کلو 600 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ریلوے لائنز کے قریب سے منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم آن لائن آرڈر پر منشیات مطلوبہ لوکیشن پر سپلائی کرنے کے لیے آیا تھا، جہاں نصیر آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او نصیر آباد شیخ کاشف کے مطابق گرفتار ملزم پرویز علاقہ غیر سے مختلف ذرائع کے ذریعے منشیات لاہور منگوا کر سپلائی کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او نصیر آباد شیخ کاشف اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔