ابوبکر ارشد: پیپلز سپورٹس ونگ کے نائب صدر میاں عتیق کے چچا زاد بھائی میاں عنایت اللہ انتقال کرگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے انتقال پر اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج رات 8 بجے سندر اڈہ لاہور میں ادا کی جائے گی، جہاں اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دیگر افراد ان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔
میاں عتیق اور سوگوار خاندان نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی اپیل کی ہے۔ اہل خانہ نے غم کی اس گھڑی میں اپنے عزیزوں اور دوست احباب سے مرحوم کے لیے خصوصی دعا کی درخواست کی ہے۔