وقاص احمد:عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتول کے ڈرائیور اصغر کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر خاتون ماریہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ فیصل آباد کی رہائشی ملزمہ کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، جبکہ وہ واردات کے بعد سے مفرور تھی۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتول کے ڈرائیور اصغر کے موبائل فون سے ملزمہ ماریہ کا واٹس ایپ نمبر بھی برآمد ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمہ نے اپنا واٹس ایپ اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا تاکہ شواہد مٹائے جا سکیں۔
تحقیقات کے مطابق واردات کے وقت مقتول عبداللہ طاہر کا ڈرائیور اصغر اور ٹک ٹاکر خاتون ماریہ مبینہ طور پر ویڈیو کال پر موجود تھے۔