راودلشاد:وزیراعلیٰ مریم نواز سےلاہورمیں آسٹریلین ہائی کمشنرنیل ہاکنزکی الوداعی ملاقات، وزیراعلیٰ نے پاکستان میں شاندارخدمات کےاختتام پرہائی کمشنرنیل ہاکنزکوخراج تحسین پیش کیا۔
ٹیکسٹائل، فوڈ پراسینسنگ، معدنیات و آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک آسٹریلیاکےباہمی روابط اوردوطرفہ تعلقات خاص اہمیت کےحامل ہیں۔
آسٹریلیاو پاکستان زراعت اورلائیوسٹاک میں باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،پاکستان کی آسٹریلیا کےساتھ بڑھتی سٹریٹجک شراکت داری میں پنجاب بھی شامل ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا پاکستانی طلباکے لئے اہم منزل ہے، آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اورپاکستان بااعتماد دوست ، اہم اقتصادی شراکت دارہیں۔