ڈیفنس میں رانگ پارکنگ پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، ویڈیو

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : ڈیفنس میں رانگ پارکنگ پر تشدد کا ایک اور واقعہ،بااثر شخص کے سیکورٹی گارڈز نے پارکنگ ملازم کو تشدد کا نشانہ بنا دیا،واقعہ کی فوٹیج سامنے آ گئی۔
 ڈیفنس میں رانگ پارکنگ پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،ڈیفنس فیز 5 میں بااثر شخص کے سیکورٹی گارڈز نےپارکنگ ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا،تشدد کے واقعہ کی فوٹیج میں ملزمان کو پارکنگ ملازم پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان نے سیکورٹی گارڈ ز کے ہمراہ پارکنگ ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے متاثرہ سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگرذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔