تھانوں کی تعمیر و بحالی کی 83 سکیمیں منظور

Police Station
کیپشن: Police Station
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بینک روڈ (علی ساہی) پنجاب پولیس کی جانب سے رواں مالی سال منظوری کیلئے بھجوائی گئی 90 سکیموں میں سے 83 سکیمیں منظور، نئی سکیموں میں لاہور کے4 تھانوں سمیت پنجاب کے 53 تھانو ں کی تعمیر شامل ہیں۔

رواں مالی سال میں نئی سکیموں کا آغاز1 ارب 20 کروڑ کے فنڈز کے اجرا سے کیا جائے گا، حکومت نے رواں مالی سال میں ترقیاتی بجٹ کے استعمال کیلئے پولیس کی بھجوائی گئی 90 سکیموں میں سے 83 کی منظوری دے دی ہے، پولیس کی 7 سکیموں کو مختلف وجوہات پر ڈراپ کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نئی سکیموں میں سے 53 تھانے، رہائش گاہیں، دفاتر اورپولیس لائنز شامل ہیں، لاہور کے 4 تھانوں میں ہنجروال، ستوکتلہ، مغلپورہ اور ٹبی سٹی شامل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ لاہور میں 2 ایڈیشنل آئی جیز اور3  ایس ایس پیز کی رہائش گاہیں بنائی جائیں گی، رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ 3 سو 20 ارب میں سے1 ارب 20 کروڑ سے نئے سکیموں کا آغاز کیا جائے گا، 2 ارب روپے گزشتہ سالوں میں جاری شدہ 85 سکیموں پرخرچ کیے جائیں گے۔

آئی جی پنجاب نے رواں سال بڑے پیمانے تھانوں کی عمارتیں بنانے کا حکم دیا تھا تاکہ ملازمین کو نوکری کیلئے اچھا ماحول فراہم کیا جاسکے۔

دوسری جانب  تبدیلی کی ہوا تھانوں میں ایک بار پھر چل پڑی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نےلاہور کے 9 تھانوں کے انچارچ انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلےکے احکامات جاری کر دیئے،قمر ساجد انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد سے انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ تعینات کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق ذوالفقارعلی انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن سے انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ،محمد فرقان انویسٹی گیشن شادباغ سے انچارج انویسٹی گیشن بھاٹی گیٹ،حافظ عبیداللہ صدر انویسٹی گیشن سے انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن،ریحان انجم انویسٹی گیشن اچھرہ سے انچارج انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن تعینات کیاگیا۔

Sughra Afzal

Content Writer