ٹرینوں میں 100 فیصد بکنگ کے احکامات جاری

ٹرینوں میں 100 فیصد بکنگ کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) کرونا وائرس میں کمی کے باعث محکمہ ریلوے میں ایس او پیز میں بھی نرمی  آنا شروع ہوگئی، ٹرینوں میں سماجی فاصلہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ٹرینوں میں 100 فیصد بکنگ کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

ریلوے انتظامیہ کا وفاقی حکومت سے اجازت ملتے ہی اہم فیصلے، ٹرینوں میں 100 فیصد بکنگ کے احکامات جاری کر دئیے۔ ڈپٹی چیف کمرشل آفیسر روبینہ ناصر کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، ٹرینوں میں سماجی فاصلے کے تحت رکھی گئی جگہ ختم کر دی گئی، تمام ٹرینوں کی ٹکٹوں کو مکمل فروخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں، تمام ریلوے ڈویژنوں، پراکس اور آئی ٹی حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔ انسداد کرونا ایس او پیز کے تحٹ ٹرین میں 60فیصد بکنگ کی جاتی تھی۔

دوسری جانب  وزارت ریلوے نے نئے سی ای او کی تعیناتی کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی۔موجودہ سی ای او ریلوے دوست علی لغاری اگلے ماہ ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ ریٹائرمنٹ سے قبل نئے سی ای او کی منظوری کے لیے ریلوے نے چھے اعلی افسران کے نام بھیج دئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 22 اور 21 کے چھے افسروں کے نام بھیجے۔افسران میں سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور غلزئی، ایڈیشنل جنرل مینجر نثار احمد میمن، ڈی جی والٹن ظفر زمان رانجھا، چیف مکینیکل آفیسر لوکو سلمان صادق شیخ، ڈی جی پراکس عبدالحمید رازی، ڈی جی ویلفیئرز شاہد عزیز کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریلوے حلقوں می نئے سی ای او کی سیٹ کے لیے ںسیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور غلزئی اور ایڈیشنل جنرل مینجر نثار احمد میمن کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer