پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس کے لئے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، سابق کپتان شعیب ملک اور محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کردیا گیا۔

  پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2019- 20 کے لیے19 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری کردئیے، نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں میں اے کیٹگری کو 11 لاکھ، بی کیٹگری کو ساڑهے 8 لاکھ اور سی کیٹگری کو ساڑهے 5 لاکھ روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ گذشتہ برس پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ 33 کھلاڑی شامل تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں تین کھلاڑی سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے،  سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔ سابق کپتان شعیب ملک اور محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا گیا، تاہم دونوں سابق کپتان سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے، ایم ڈی پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کہتے ہیں کہ سینٹرل کنٹریکٹ دینے سے پہلے کھلاڑیوں کی گذشتہ ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

پر امید ہیں کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی سے اہداف کے حصول میں مدد گار ہوں گے۔ نیا سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذ العمل ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer