مسافروں سے بھری میٹرو بس میں آگ لگ گئی

مسافروں سے بھری میٹرو بس میں آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) فیروز پور روڈ قذافی سٹیڈیم کے قریب  چلتی میٹرو بس  میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، مسافروں نےکود کر جانیں بچائیں۔

 ذرائع کے مطابق فیروز پور روڈ قذافی سٹیڈیم کے قریب چلتی میٹرو بس میں اچانک آگ لگ گئی، مسافروں نے میٹروبس کے شیشے توڑ کر چھلانگیں لگادیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورآگ پر قابو پالیا تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوئی۔

Sughra Afzal

Content Writer