شمالی چھاؤنی صدر بازار میں مکان کی چھت گر گئی، 2بہنیں زخمی

 شمالی چھاؤنی صدر بازار میں مکان کی چھت گر گئی، 2بہنیں زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) شمالی چھاؤنی صدر بازار میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 2 بہنیں ملبے تلے دب گئیں۔

شمالی چھاؤنی کے علاقے صدر بازار میں بوسیدہ مکان کی پہلی منزل کی چھت گر گئی، چھت گرنے کے باعث کمرے میں موجود دو بہنیں اقرا اور عائشہ ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئیں، حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد عائشہ اور اقرا کو ملبے سے نکال کر سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق خستہ حالی کے باعث مکان کی چھت گری جبکہ پولیس نے متعلقہ ادارے کے ہمراہ ضروری کارروائی کے بعد مکان کو سیل کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer