باغوں کا شہر لاہور زلزلے سے پھر لرز اُٹھا، شہری خوفزدہ


(سٹی 42) لاہور کے مختلف علاقوں  میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئےہیں ،جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں علی الصبح 5 بج کر 45 منٹس پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لو گ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں  سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لاہور میں آنے والےزلزلے کی ریکٹر سکیل پر  شدت 5.9ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس  کی گہرائی 279کلو میٹر تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 21اپریل اور 9 مئی  کو بھی لاہور میں زلزلہ آیا تھا ،21 اپریل کو آنے والا زلزلہ تین سکینڈ تک رہا تھا۔