پی ٹی آئی کا چیئرمین و ڈ پٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا چیئرمین و ڈ پٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کورکمیٹی نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے انتخاب سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہےجبکہ  چیئرمین و ڈپٹی  چیئرمین کے انتخاب کیخلاف عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ 

  کور کمیٹی ذرائع کے مطابق  ہاؤس آف فیڈریشن نامکمل ہے  چیئرمین وڈپٹی  چیئرمین کاانتخاب غیر آئینی ہے،خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا انتخاب کئے بغیر  چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئینی اسکیم کے بھی خلاف ہے۔

 کور کمیٹی کے ذرائع کاکہنا ہے کہ  چیئرمین کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیر فعال ہے،سینیٹ سیکرٹریٹ انتظامی فیصلوں کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی،سیکرٹری سینیٹ دباؤ میں آکر ازخود آئین کی تشریح نہیں کرسکتے، چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالاء صرف ایک ڈپارٹمنٹ کی حد تک محدود ہوگیا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ سینیٹ کو غیر فعال کرنے والوں ذمہ داروں کیخلاف آئینی شکنی کی کارروائی ہونی چاہیے،جمہوری دور میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوا،آئینی سکیم کو پامال کیاگیا۔