ویب ڈیسک: جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے اہم ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں خواجہ عمران نذیر نے حمزہ شہباز کو تنظیمی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خواجہ عمران نذیر کو تنظیم سازی یونین کونسلز تک مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں حمزہ شہباز نے لاہور تنظیم میں درینہ کارکنوں کو تنظیمی ذمہ داریاں تفویض کرنے پر سراہا۔