(ویب ڈیسک)خاتون اول کی دوست فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے کہاہے کہ فرح خان ملک سے فرار نہیں ہوئیں ہم آتے جاتے رہتے ہیں ،ہمارا جب دل کرے گا ہم ملک واپس آئیں گے ہم بھاگے نہیں ہیں ،فرح کو سافٹ ٹارگٹ سمجھتے ہوئے الزامات کا نشانہ بنایا گیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن جمیل گجر نے کہاکہ ہم پر اتنے الزامات لگے حیران ہوں، بیوروکریسی کا جواب نہیں آتا،جو لوگ رشوت لیکرلگے ہوتےہیں، وہ ہٹتے نہیں ہیں،فرح خان کے شوہر کا کہناتھاکہ خاتون اول کے ساتھ ہمارا پرانا تعلق ہے ،خاتون اول کے ساتھ ہماری نیاز مندی ہے کافی پرانا تعلق ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ تمام الزامات بالکل بے بنیاد ہیں ،فرح کو سافٹ ٹارگٹ سمجھتے ہوئے الزامات کا نشانہ بنایا گیا،یہ سب پروپیگنڈا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ملک چھوڑ کر نہیں گئے ، ہم معمول میں ملک سے باہر آتے جاتے رہتے ہیں ،ہمارا نام ای سی ایل میں نہیں ہے صبح دل کرے تو صبح وطن آجائیں گے ،ہمارے بچے ملک میں ہیں ہمیں کہاں جانا ہے ،احسن جمیل گجر کاکہناتھا کہ ہم نے اثاثے ایف بی آر میں ڈکلیئر کئے ہوئے ہیں ہمارا کاروبارکسی سے پوشیدہ نہیں ،ہم رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتے ہیں زمیندار ہیں ۔
احسن جمیل گجر نے کہاکہ بالکل یہ 19 گاڑیاں ہمارے نام پر ہیں ہم قبول کرتے ہیں ،کچھ گاڑیاں ہم نے 2015 میں خریدی تھیں اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت نہیں تھی ،کچھ گاڑیاں ہم بیچ چکے ہیں لیکن لوگوں نے ٹرانسفر نہیں کرائیں،2013 کی گاڑی ہم نے فروخت کے 2015 میں خریدی تھی ۔
ان کا کہناتھا کہ جس کو شوق ہے ہمارے خلاف درخواست دے ہم ثبوت پیش کریں گے،احسن جمیل گجر نے کہاکہ فرح بیچاری کا کوئی بینک اکاﺅنٹ نہیں ،یہ سب پروپیگنڈا ہے باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ،ان کا کہناتھا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بننے سے پہلے سے جانتا ہوں ،اگرعثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا ہوتا تو میں خودبنتا یافیملی میں سے کسی کو بناتا،ہم پی ٹی آئی میں عہدیدار نہیں گھریلو تعلق ہے۔