ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے کی جانب سے ستمبر کے لیے کرائے مقرر کر دیے گئے۔
پاکستان ریلوے لاہور اور راولپنڈی روٹ پر کئی ٹرینیں چلاتا ہے۔ اس روٹ پر چلنے والی ٹرینوں میں 101UP سبک افطار، 103UP سبک خرم، 105UP راول ایکسپریس، 107UP اسلام آباد ایکسپریس، 13UP عوام ایکسپریس، 1UP خیبر میل، 39UP جعفر ایکسپریس، 5UP گرین لائن اور 7UP تیزگام شامل ہیں۔
پاکستان ریلوے نے گرین لائن لاہور تا راولپنڈی ٹرین کا ماہ ستمبر کے لیے کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔
اکانومی کلاس: 2,350 روپے
AC اسٹینڈرڈ: 3,800 روپے
اے سی پارلر: 4,150 روپے
اے سی بزنس: 4,700 روپے
آن لائن ریزرویشن کے لیے، مسافر RABTA ایپلیکیشن استعمال کر سکتے ہیں، جو بکنگ اور ادائیگی کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ مسافر ٹرین کی لائیو ٹریکنگ، موجودہ مقام اور سفر کے دوران اب ڈیٹس کے لیے Track my Train ایپلیکیشن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔