ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول پمپ پر ہنگامہ، ملازمین پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

پٹرول پمپ پر ہنگامہ، ملازمین پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:ایئرپورٹ روڈ پر مبینہ طور پر نشے میں دھت شخص نے پٹرول پمپ کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، جبکہ طیش میں آکر رائفل تان کر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملازمین پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ آئل ٹینکر کو مبینہ طور پر واش روم کے طور پر استعمال کرنے سے پیدا ہونے والے تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔