ابوبکر ارشد:لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں سرکاری نرخوں اور اوپن مارکیٹ کے درمیان بڑا فرق برقرار ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ مقررہ قیمتوں پر دودھ کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں دودھ 200 سے 240 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔
دوسری جانب دہی کا کوئی سرکاری ریٹ مقرر نہیں، تاہم اوپن مارکیٹ میں دہی 260 سے 280 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں نے دودھ اور دہی کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔