ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزنگ : جان لیوا کرتب کرنے والے 3 ون ویلرز گرفتار

مزنگ : جان لیوا کرتب کرنے والے 3 ون ویلرز گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:لاہور کے تھانہ مزنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جان لیوا کرتب اور ون ویلنگ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دورانِ پٹرولنگ جنازہ گاہ روڈ سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان مرکزی شاہراہوں پر ہلڑبازی اور ون ویلنگ کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دوستوں کے ہمراہ ون ویلنگ کی ویڈیوز بناتے اور انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ابیل، عمر اور برکت کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔