ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ؛ موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3 ملزم گرفتار

اسلام آباد ؛ موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسلام آباد میں تھانہ سنگجانی پولیس نے کارروائی کے دوران راہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی منظم  سابقہ ریکارڈ یافتہ گروہ کے 3 ارکان گرفتار کرلیے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت بلال ، عدنان اور شاہد خان کے ناموں سے ہوئی، جن کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی ،موبائل فون مو ٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوئی۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف  متعدد مقدمات درج ہیں، ملزمان نے دوران واردات مزاحمت پر شہریوں کو زخمی کرنے کاانکشاف کیا ہے۔ 

ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔