ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن، 53ہزار 700 لٹر ملاوٹی دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن، 53ہزار 700 لٹر ملاوٹی دودھ تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا لاہور بھر میں گرینڈ آپریشن، لاہور کے داخلی راستوں پر کڑی ناکہ بندی،53ہزار 700 لٹر ملاوٹی دودھ تلف۔

51دودھ بردار گاڑیوں، ڈیری شاپس ،ملک پروسیسنگ یونٹس کی چیکنگ، 10مقدمات درج، 6ڈیری شاپس بند، 7کو 1لاکھ 65ہزار جرمانے عائد، 4گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ موقع پر کئےگئے ٹیسٹ فیل ہونے پر دودھ کو تلف کیا گیا، تلف کردہ دودھ میں پانی، پاوڈر اور مضر صحت ویجیٹیبل آئل کی ملاوٹ پائی گئی۔ 

ناقص دودھ لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا،ملاوٹی دودھ فروخت والی دکانیں بند، مقدمات درج کروائے جارہے ہیں، ناقص ملاوٹی دودھ کا استعمال معدہ جگر اور آنتوں کو متاثر کرسکتا ہے۔