عابد چودھری: مناواں کے علاقے میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، سیالکوٹ موٹروے پیر دربار ناکہ پر 2موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا۔
پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ کر دی اور بھاگنے کی کوشش کی، پولیس نے اپنے آپ کو محفوظ رکھتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔
فائرنگ رکنے پر 1 ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جس کو حالت میں گرفتار کیا گیا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکو کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی، گرفتار زخمی ڈاکو چوری ، منشیات فروشی کے 10 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔
دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ،زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔