ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں: دفعہ 144 کے تحت مخصوص روٹ پر نقل و حرکت پر پابندی عائد

بنوں: دفعہ 144 کے تحت مخصوص روٹ پر نقل و حرکت پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عبدالقیوم وزیر: محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت بنوں میں سیدگی تا میرانشاہ غلام خان آزاد منڈی روڈ بشمول بکاخیل بازار آمد و رفت پر آج 7 ستمبر صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران عوامی اور نجی نقل و حمل مکمل طور پر ممنوع ہو گی۔ حکم عدولی کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ داخلہ نے عوام الناس سے اس بندش کے دوران تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔