تاجر کے چار سالہ نواسے کو اغوا کرنے کا معاملہ، کیس کی سماعت کل ہو گی

تاجر کے چار سالہ نواسے کو اغوا کرنے کا معاملہ، کیس کی سماعت کل ہو گی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:تاجر کے چار سالہ نواسے کو 20 لاکھ تاوان کیلئے اغوا کرنے کا معاملہ , انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت کل ہو گی.
تفسیلا ت کے مطا بق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان سماعت کریں گی ،عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلم بند کرانے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

مدعی کی جانب سے فیصل اقبال باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہونگے،ملزمان فیصل ،سفیان، عبد الرحمان اور عاطف کو جیل سے عدالت پیش کیاجائے گا،بچے کے نانا اور مامون بطور گواہ شہادت قلمبند کرا چکے ہیں ۔

تاجر شیخ محمد الیاس کی مدعیت میں تھانہ کوٹ عبد المالک پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔