ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاصم اظہر کی شادی کب ہوگی؟گلوکارنے بتا دیا

عاصم اظہر کی شادی کب ہوگی؟گلوکارنے بتا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی  کی تاریخ طے کرنے کا فیصلہ ان کے اور میرب کے والدین طے کریں گے۔

  عاصم اظہر نے حال ہی میں ایک  ڈیجیٹل شو میں شرکت کی جس دوران میزبان نے ان کے کیرئیر ، پسند و ناپسند سمیت ان کی شادی کے حوالے سے بات کی۔شادی  کے سوال کے جواب میں عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ’ شادی کبھی نہ کبھی تو ہونی ہے لیکن چونکہ میں تھوڑا پرانے خیالات کا ہوں  مجھے خاندانی اقدار کو اہمیت دینا پسند ہے اس لیے  روایتی جواب دوں گا کہ شادی کی تاریخ میرے اور میرب کے والدین ہی طے کریں گے‘۔گلوکار نے کہا کہ ’ میں نے اور میرب نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کی تاریخ والدین ہی طے کریں کیوں اس میں برکت ہوتی ہے اور میں دوسروں کو بھی یہی مشورہ دوں گا کہ جہاں اپنی مرضی ہو وہاں والدین کی رضامندی بھی شامل ہونی چاہیے‘۔

عاصم اظہر نے مزید کہا کہ ’  آپ کو  شادی کے حوالے سے جاننے کیلئے  میرے والدین سے ہی رجوع کرنا پڑے گالیکن شادی کی تاریخ جب بھی طے ہو گی سب کو معلوم ہو جائے گا‘۔یاد رہے کہ 2022 میں   عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی  ہوئی تھی،  اس سے قبل گلوکار عاصم اظہر کی ہانیہ عامر سے قریبی دوستی بھی شوبز حلقوں میں موضوع گفتگو رہ چکی ہے بعد ازاں ان کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

Ansa Awais

Content Writer