(ویب ڈیسک)ویتنام میں کورونا وائرس پھیلانے پر ایک شخص کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام کے شہری سالہ لی وان ٹری نے گھر میں قرنطینہ کرنے کے قانون کی خلاف ورزی کی جس کے بعد انہیں ’لوگوں میں خطرناک بیماریاں‘ پھیلانے پر سزا سنائی گئی۔لی وان ٹری میں کورونا وائرس کی تصدیق 7 جولائی کو ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق لی وان ٹری ملک میں کورونا وائرس کے گڑھ ہو چی من سٹی سے اپنے آبائی صوبے کاماؤ گیا اور کورونا وائرس مزید پھیلنے کی وجہ بنا۔کاماؤ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ہو چی من سٹی کے مقابلے میں کم ہے اور صوبے میں 21 دن تک گھر میں قرنطینہ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم مذکورہ شخص نے اس قانون کی خلاف ورزی کی۔
عدالتی رپورٹ کے مطابق لی وان ٹری نے گھر میں قرنطینہ کرنے کے طبی قانون کی خلاف ورزی کی جس سے کئی لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 7 اگست 2021 کو ایک شخص کا انتقال بھی ہوا۔