سپریم کورٹ:آئی جی پنجاب کی اپیل خارج

سپریم کورٹ:آئی جی پنجاب کی اپیل خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : سابق اقلیتی وزیر کے قتل کا مقدمہ، ملوث انسپکٹر کی بحالی کا معاملہ،تین رکنی بنچ نے آئی جی پولیس کی اپیل خارج کر دی۔ سروس ٹربیونل کا پولیس انسپکٹر کو بحال رکھنے کا فیصلہ برقرار۔


انسپکٹر علی عمران کی بحالی کے خلاف آئی جی پولیس کی اپیل پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،اے آئی جی ایچ آر سیف المرتضی پیش ہوئے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چودھری ظفر پیش ہوئے۔


ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی عدم تیاری پر چیف جسٹس کا  ناراضگی کا اظہار،سرکاری وکیل نے اپنے دلائل کے دوران موقف اختیار کیا کہ انسپکٹر کو قتل میں ملوث ہونے پربرطرف کیا گیا،انسداد دہشت گردی عدالت انسپکٹر کو 2007 میں بری کیا،پنجاب سروس ٹریبونل نے بھی بحال کیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدم ثبوت پرانسپکٹر بری ہوا تو بحالی کیوں نہیں ہو سکتی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

 
عدالت نے سروس ٹربیونل کا پولیس انسپکٹر کو بحال رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے آئی جی پولیس کی اپیل خارج کر دی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer