ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے قرض لینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے قرض لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:پنجاب حکومت نے لاہور واٹر اینڈ ویسٹ واٹر مینجمنٹ پروجیکٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نےپروجیکٹ کی مد میں قرض کیلئے مذاکراتی ٹیم کو منظوری دے دی ہے،پنجاب حکومت کی قرض مذاکراتی ٹیم تشکیل کا نوٹیفکیشن فوری جاری کرنیکی ہدایت دے دی،مذاکراتی ٹیم میں صوبائی وزرااورمختلف محکموں کےسیکرٹریز کو شامل ہونگے۔

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک  (AIIB)کیساتھ فنانسنگ معاہدے کی تیاری کی منظوری دے دی گئی،اس پروجیکٹ کے تحت لاہورمیں مرکزی ٹرنک سیور، نئے ڈسپوزل سٹیشنز ،جدیدنکاسی کےنظام کی تعمیرممکن ہوسکےگی، جو پانی کی فراہمی کیلئےسطحی پانی کےانتظام اورٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب منصوبےکاحصہ ہوگی،واسا لاہور کی صلاحیت سازی و جدید بلنگ و میٹرنگ سسٹم بھی منصوبے میں شامل ہوگا۔

پنجاب حکومت اوراےآئی آئی بی مشن میں حالیہ میٹنگ میں منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا،منصوبے کے ماحولیاتی و سماجی فریم ورک کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

منصوبے کی تکمیل سے دریائے راوی کی آلودگی میں نمایاں کمی  کی توقع  ہے،محکمہ خزانہ نےواسا کو بجٹ اور اضافی فنڈز جاری کر دیے ہیں تاکہ ابتدائی تیاری کے کام تیز  اور جلد مکمل ہو سکیں،مذاکراتی ٹیم جلداےآئی آئی بی کیساتھ شرح سود، ادائیگی کےشیڈول ومعاہدےکی شرائط پرگفتگو مکمل کریگی۔