ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکنیکی وآپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

تکنیکی وآپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ملکی و بین الاقوامی ایئرلائنز کی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ترجمان کے مطابق پروازوں کی فہرست میں کراچی سے مسقط (اومان ایئر) کی پرواز WY 324، کراچی سے دبئی (ایمریٹس) کی پرواز EK 609، کراچی سے عدیس ابابا (ایئر پلن) کی پرواز ET 695، کراچی سے دبئی (ایئر بلیو) کی پرواز PA 110، کراچی سے سکھر (سیرین ایئر) کی پرواز ER 560 ، کراچی سے اسلام آباد (ایئر سیال) کی پروازیں PF 125 اور PF 123 منسوخ کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے لاہور (ایئر سیال) کی پروازیں PF 145 اور PF 143 ، کراچی سے سیالکوٹ (ایئر سیال) کی پرواز PF 135، کراچی سے لاہور (PIA) کی پرواز PK 306 ،کراچی سے کوئٹہ (PIA) کی پرواز PK 310 شامل ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں یا رقم کی واپسی سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل ایئرلائن سے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال ضرور چیک کریں۔