ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوزین خان اور زید خان کی والدہ انتقال کر گئیں  

سوزین خان اور زید خان کی والدہ انتقال کر گئیں  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکار ریتیک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور اداکار زید خان کی والدہ 81 برس کی عمر میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار و پروڈیوسر سنجے خان کی اہلیہ زرین خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ اداکارہ زرین خان کی موت ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوئی، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے متعلقہ بیماریوں میں مبتلا تھیں۔

واضح رہے کہ زرین خان نے ’تیرے گھر کے سامنا‘ اور ’ایک پھول دو مالی‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔

سنجے اور زرین کی ملاقات ایک بس اسٹاپ پر ہوئی، جو جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی، انہوں نے 1966 میں شادی کی تھی۔

ان کے سوگواروں میں شوہر سنجے خان اور بچے سوزین خان، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور زید خان ہیں۔