ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز، ملک بھر سے ہزاروں مندوبین کی شرکت

رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز، ملک بھر سے ہزاروں مندوبین کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: رائیونڈ میں ہونے والا عالمی تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا، جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے ہزاروں مندوبین شریک ہیں۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف سکیورٹی اور انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی، لیسکو اور محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں کے کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔
اجتماع کے پہلے مرحلے میں دیر، باجوڑ، چترال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر اور صوبہ سندھ کے مندوبین شریک ہیں، جبکہ اٹک، کشمیر، اسلام آباد، چکوال، جہلم اور راولپنڈی سے بھی وفود پہنچ چکے ہیں۔
پہلا مرحلہ 9 نومبر کو نمازِ فجر کے بعد اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔