تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کے گھر پولیس کا چھاپہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نیر عالم: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کے گھر پولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا ہے۔

سابق چئیرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ احمد چٹھہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سے مسلسل روپوش ہیں۔  پیر کے روز انسداد دہشتگردی عدالت نے احمد چٹھہ کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی تھی۔ ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے احمد چٹھہ کے گھر پر دھاوا بول دیا تاہم وہ گھر پر نہ مل سکے اور پولیس خالی ہاتھ واپس چلی گئی۔

 احمد چٹھہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ چٹھہ گروپے کے سربراہ حامد ناصر چٹھہ کے بیٹے ہیں۔ حامد ناصر چٹھہ طویل عرصہ تک سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی رہے تاہم بعد میں انہوں نے نواز شریف کا ساتھ چھوڑ کر مسلم لیگ کا اپنا دھڑا بنا لیا تھا۔ ان کے صاحبزادے احمد چٹھہ نے جنرل پرویز مشرف کے متعارف کروانے ہوئے بلدیاتی نظام میں الیکشن لڑ کر گوجرانوالہکے ضلع ناظم بنے تھے۔ بعد ازاں وہ تحریک انصاف مینْ شامل ہو گئے اور علی پور چٹھہ سے قومی اسمبلی کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جس وقت پولیس نے چھاپہ مارا احمد چٹھہ کے گھر پر کوئی بھی موجود نہیں تھا۔