حالت مزید خراب،اداکار طارق ٹیڈی کو ڈاکٹروں نے جواب دیدیا

Tariq Teddy again bad, new update
کیپشن: Tariq Teddy again bad
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فاروق ہسپتال اقبال ٹاؤن کے ڈاکٹرز نے معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو پی کے ایل آئی جانے کا کہہ دیا ۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال کا بل نا دینے پر طارق ٹیڈی کو روکے رکھا ہوا ، طارق ٹیڈی کے اہل خانہ کے پاس فاروق ہسپتال کا بقیہ بل ادا کرنے کے لئے رقم نہیں،دس روز سے طارق ٹیڈی ہسپتال میں زیر علاج ہے ،کسی حکومتی وزیر نے فنکار کی عیادت کرنا مناسب نہیں سمجھا، اہل خانہ نے ایپل کرتے کہا کہ حکومت پی کے ایل آئی میں طارق ٹیڈی کا علاج کروائے۔

واضح رہے کہ لاہور الفلاح تھیٹر میں رات گئے ڈراما پرفارم کرتے ہوئے ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی، انہیں فوری فاروق ہسپتال اقبال ٹاؤن لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت بگڑتی دیکھ کرآئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer