ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری احتیاط کریں،خطرہ ابھی ٹلا نہیں

ڈینگی،مریض،ہسپتال،محکمہ صحت،سٹی42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید) ڈینگی کیسز میں گزشتہ دنوں کے مقابلے آج کمی دیکھی گئی،شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی بخار کے 35 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد اب بھی زیادہ ہے۔
ڈینگی بخار سے 384 مریض سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں 1237 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے محکمہ صحت کی ٹیموں نے تلف کردیا،طبی ماہرین نے اگلے دس روز مزید اہم قرار دیے، انہوں نے کہا جب تک شدید سردی نہیں آتی شہری احتیاط نہ چھوڑیں کیونکہ شدید سردی میں ڈینگی مچھر اپنی موت خود مر جاتا ہے۔