ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ٹیم کا دل ٹوٹ گیا، آخری میچ سے قبل پریکٹس سیشن بھی ملتوی

Team India abort practice session
کیپشن: Team India
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک سلطان اعوان: بھارت ورلڈکپ سے آؤٹ، اپنے آخری میچ سے قبل شیڈول پریکٹس سیشن کو ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں ہی بھارت کا سفر تمام ہوگیا۔ اگر مگر کا کھیل بھی ختم ہوا، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں افغانستان کی شکست نے پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ کی سیمی فائنل کیلئے ٹکٹ کنفرم کردی۔ بھارتی شائقینِ کرکٹ کی جانب سے خیال کیا جا رہا تھا کہ افغانستان نیوزی لینڈ کو مات دے گا اور یوں بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی ممکن ہوسکے گی مگر کیوز نے بھارتی سورماؤں کے تمام خواب چکنا چور کردئیے۔

یوں دلبرداشتہ بھارتی ٹیم نے اپنے آخری میچ سے قبل ہونے والے پریکٹس سیشن کو بھی ملتوی کردیا، یاد رہے کہ بھارت کل اپنا آخری میچ نمیبیا کے ساتھ  کھیلے گا۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer