کورونا, ڈیٹا کے اندراج کا یکساں نظام لانے کا فیصلہ

  کورونا, ڈیٹا کے اندراج کا یکساں نظام لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا ٹیسٹنگ کے نظام کو مزید مربوط اور مستحکم کرنے کی تیاری، سرکاری اور پرائیوٹ لیبارٹریوں اور ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے ڈیٹا کے اندراج کا یکساں نظام لانے کا فیصلہ ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشہ کے پیش نظر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا ٹیسٹنگ کے نظام کو مزید مربوط اور مستحکم کرنے کی تیاری، سرکاری اور پرائیوٹ لیبارٹریوں اور ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے ڈیٹا کے اندراج کا یکساں نظام لانے کا فیصلہ  کرلیا گیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی سربراہی میں چھٹی کے روز ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا اعلی سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری  ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ سیمپلز، نتائج، صحت یاب اور جاں بحق ہونے والے مریضوں کی ڈیٹا انٹری کا واحد نظام لایا جائے گا،  پرائمری اینڈ سکینڈری  ڈیٹا انٹری کا مربوط اور واحد نظام لانے سے ہر وقت کورونا وائرس کی اصل صورت حال سامنے رہے گی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ  پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر لیبارٹریوں میں کتنے نمونے ہیں، ہسپتالوں میں کتنے مریض ہیں، صحت یاب ہونے کی شرح کا بھی درست پتہ چل سکے گا، کیپٹن (ر) محمد عثمان پرائیوٹ لیبارٹریوں اور ہسپتالوں سے بروقت ڈیٹا نہ ملنے پر فیصلہ سازی میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر  کا کہنا تھا کہ  پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر بروقت ڈیٹا نہ ملنے کی وجہ سے کنٹیکٹ ٹریسنگ میں بھی مشکلات ہوتی ہیں، کورونا وائرس کی پہلی لہر سے جو سیکھا، اب اس پر عمل کرنے کا وقت آ گیا، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیٹا انٹری کے حوالے سے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی سفارشات کو کورونا گائیڈ لائن مینول کا حصہ بنایا جائے گا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ڈیٹا انٹری گائیڈ لائنز پر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی مدد سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer