ریسٹورنٹس میں ان ڈور سروسز بند کرنے پر غور

 ریسٹورنٹس میں ان ڈور سروسز بند کرنے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) کورونا کے بڑھتے وار، لاہورسمیت صوبہ بھر میں ریسٹورنٹس میں ان ڈور سروسز بند کرنے پر غور، منسٹری آف ہیلتھ نے ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے سروسزشروع کرنے کی تجویز دے دی۔

کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی، مریضوں کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 20افراد چل بسے، جبکہ 1502افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، 129 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار 400  افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک ہزار 502 کے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، جس کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز بڑھ کر 3 لاکھ41 ہزار 753 تک پہنچ گئے ہیں، کورونا وائرس سے اب تک 6 ہزار 943 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 922، پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار 208، خیبرپختونخوا میں 40 ہزار 285، اسلام آباد میں 21 ہزار 302 ہے جبکہ بلوچستان میں 16ہزار 41، آزاد کشمیر میں 4 ہزار 652 اور گلگت میں 4 ہزار 343 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث این سی او سی نے ملک بھر میں متعدد پابندیاں بھی لگا دی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے پر وزرات صحت نے تمام صوبائی حکومتوں کی مختلف تجاویز پر بریف تیار کیا، جسے کل این سی او سی نے عملدرآمد کے لیے منظور کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی ہالز میں ان ڈور سروسز کی بندش کے بعد اب اگلا مرحلہ ریسٹورنٹس کا ہوگا،این سی اوسی ریسٹورنٹس میں ان ڈور سروسز کی بندش پر بھی جلد فیصلہ کرے گا کیونکہ ریسٹورنٹس میں کورونا ایس و پیزکو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer