ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی تیاریاں ؛ پاکستان ایس سی او فریم ورک اور آئندہ چیئرمین شپ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے؛اسحاق ڈار

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی تیاریاں ؛ پاکستان ایس سی او فریم ورک اور آئندہ چیئرمین شپ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے؛اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس 2027 کی میزبانی کی تیاریوں کا جائزہ  لیاگیا۔
پاکستان کی 2026-27 کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالنے کی تیاریوں پرہونےوالے اہم اجلاس میں وزیرخارجہ ونائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو جامع منصوبہ بندی اور مؤثر رابطہ کاری کی ہدایت کر دی۔
اسحاق ڈارنے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایس سی او فریم ورک اور آئندہ چیئرمین شپ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،انہوں نے ایس سی او سربراہی اجلاس 2027 کی کامیاب میزبانی کیلئے بروقت اقدامات اور اعلیٰ معیار کی تیاریوں پر زوردیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی چیئرمین شپ علاقائی تعاون، روابط اور کثیرالجہتی سفارتکاری کے فروغ کے عزم کی عکاس ہوگی۔

 اسحاق ڈارکی زیرصدارت ہونےوالے اس اجلاس میں طارق باجوہ، طارق فاطمی، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی اسلام آباد سمیت اعلیٰ حکام نے  شرکت کی۔

 ا سلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں بین الوزارتی رابطہ کاری اور لاجسٹک تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔