سٹی 42 : سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے بھی مادروطن سےمحبت وعقیدت کا اظہار مختلف انداز میں کیا ہے ۔
سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے تمام سرکاری گاڑیوں پر پاکستانی پرچم لگا کر آج کی ڈیوٹی کا آغاز کیا گیا، تمام افسران و سیکٹر کی گاڑیوں و پٹرولنگ بائیکس پرپاکستانی پرچم لگا کر ڈیوٹی کا آغاز کیا گیا ۔
سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری بنیاد ہے اس کی مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے۔