گوجرانوالہ کےجانی پہلوان رستم پاکستان بن گئے

Rustan e Pakistan Titl, Gujranwala, Lahore, Asif Pahalwan, Zaman Jani Pahalwan, Punjab Stadium, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں رستم پاکستان دنگل میں گوجرانوالہ کے زمان انورعرف جانی پہلوان اور آصف موچی پہلوان کےدرمیان کشتی زمان عرف جانی پہلوان  پوائنٹس بیس پر جیت کر رستم پاکستان ٹائٹل کے حقدار قرار پا گئے۔ کشتی کے منصف کے فرائض رستم پاک و ہند بشیر احمد بھولا بھالا پہلوان نے انجام دیئے۔  اتوار کی شام کشتی کاآغاز ہوا تو جانی پہلوان اورآصف پہلوان کے درمیان زور آزمائی نصف گھنٹہ تک جاری رہی اور کوئی پہلوان دوسرے کوچاروں شانے چت نہ کر سکا۔ کشتی کے پہلے سے طے شدہ قواعد کے مطابق منصف کشتی نے نصف گھنٹہ برابر رہنے کے بعد کشتی رکوا دی اور پوائنٹس کی بنیاد پرگوجرانوالہ کے زمان عرف جانی پہلوان کو فاتح قرار دے دیا۔صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے دنگل کی نگرانی کی جبکہ سینئر نائب صدر ارشد ستار بھی ان کے ساتھ تھے ۔ 

 فرید علی پہلوان نے ٹائم کی نگرانی کی ،رستم پاک وہند بشیر بھولا بھالا پہلوان نے منصف کشتی کے فرائض انجام دئیے ، حامد خان پہلوان اور عثمان شاہد پہلوان نے معاون منصف کشتی کے فرائض انجام دئیے ۔

 فاتح  رستم پاکستان جانی پہلوان کو 10لاکھ روپے انعام دیا گیا  جبکہ رنر اپ  آصف پہلوان کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا گیا ،شہریوں کی بڑی تعداد دنگل دیکھنے کے لیے پنجاب اسٹیڈیم میں موجود تھی،جیت کے بعد زمان انور جانی پہلوان  کے حامیوں نے بھنگڑا ڈال کر خوشی کا اظہار کیا، رستم پاکستان ٹائٹل جیتنے والے پہلوان کے حامیوں  نے ان کو کندھوں پر اٹھا لیا۔