کینیڈا میں کئی مقامات پر لگی جنگلات کی آگ بے قابو

کینیڈا میں کئی مقامات پر لگی جنگلات کی آگ بے قابو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کینیڈا کے صوبے البرٹا میں کئی مقامات پر لگی جنگلات کی آگ بے قابو ہوگئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق البرٹا کے جنگل میں آگ بے قابو ہوگئی جس کے باعث صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور 25 ہزار لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق 1 لاکھ 22 ہزار ایکٹر زمین پر آگ پھیل چکی ہے جبکہ تیز ہوا چلنے سے آگ بے قابو ہو کر مزید پھیل گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے آگ پر قابو پانے کیلئے فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر اور ائیر ٹینکرز طلب کیے ہیں۔

 آگ پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت نے دارالحکومت اوٹاوا سے بھی مدد کی پیشکش کی ہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer