عید الفطر، نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک میں فروخت جاری

New Currency Note
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: اسٹیٹ بنک نے کورونا کے باعث اس مرتبہ عیدالفطر کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا نہیں کیا، تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور آفس کے باہر نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک میں فروخت جاری رہی، 10والے نوٹوں کا بنڈل 200،روپے اور 20 ،50 اور 100روپے والے نئے کرنسی نوٹوں کا بنڈل 250 اضافی قیمتوں پر فروخت کیے گئے۔

میٹھی عید پر نئے کرنسی نوٹ عیدی کی شکل میں مل جائیں تو عید کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے، کورونا کے باعث اس عید پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا نہیں کیا مگر اسٹیٹ بینک لاہور آفس کے سامنے نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک میں فروخت کا سلسلہ جاری رہا۔شہریوں نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں اور عزیز واقارب کو نئے کرنسی نوٹ بطور عیدی دینے کیلئے خرید رہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی عمارت کے سامنے اینجنٹس دس روپے نوٹوں کا بنڈل دو سو روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا گیا اسی طرح 20،50، 100 والے نئے کرنسی نوٹوں کے بنڈل 250 روپے اضافی قیمت پر فروخت کیے گئے۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی خوشی کی خاطر نئے کرنسی نوٹ لینا پڑے۔

خیال رہے کہ ہر عید پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کااجرا کیا جاتا ہے اور عید پر نئے نوٹوں کی شکل میں عیدی دینا عیدین کی اہم روایت بن چکی ہے تاہم امسال بھی کورونا کی وجہ سے نئے نوٹ جاری نہ کرنے کے فیصلے پر لوگوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔