ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراد راس شہریوں کیلئے فکر مند، اہم ٹویٹ کردیا

مراد راس شہریوں کیلئے فکر مند، اہم ٹویٹ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا کی تیسری لہر کے باوجود مارکیٹوں میں عید کی خریداری کیلئے شہریوں کا رش، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بے فکر شہریوں کا مارکیٹ میں بے تحاشا رش دیکھ کر پریشان ہوں, جیسے شہریوں کے پاس شاید خریداری کا آخری موقع ہے.

کورونا کی تیسری لہر کے باوجود مارکیٹوں میں عید کی خریداری کیلئے شہریوں کا رش بڑھ گیا۔صوبائی وزیرتعلیم برائے سکولز ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں شہریوں کا رش دیکھ کر پریشان ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اپنی زندگی سے زیادہ شاپنگ زیادہ عزیز ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس ہفتے مارکیٹ، مالز میں اتنا رش تھا جیسے شہریوں کے پاس خریداری کیلئے آخری موقع ہے۔ مراد راس نے بتایا کہ شہریوں کا بلا ضرورت گھروں سے نکل مارکیٹوں میں جانا حیران کن ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: تعلیمی ادارے کب کھلیں گے ؟مراد راس نےبتادیا