ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کی نماز جنازہ  ادا کر دی گئی

 بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کی نماز جنازہ  ادا کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستا ن ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کی نماز جنازہ لاہورمیں ادا کر دی گئی۔

کیولری گرائونڈ میں ہونے والی نمازجنازہ میں سنبل شاہد کے قریبی رشتہ داروں و دیگر شہریوں نے شرکت کی۔اداکارہ سنبل شاہد کو کیولری گرائونڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔واضح رہے کہ بشری انصاری اور اسماء عباس کی ہمشیرہ سُنبل شاہد کورونا کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں۔ 

سنبل شاہد گزشتہ کئی روز سے کورونا میں مبتلا تھیں۔  سنبل شاہد کورونا کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ سنبل شاہد معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن تھیں،  سنبل شاہد کو ایک ماہ قبل کورونا ہوا ،  سنبل شاہد کو 22 اپریل کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔