گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی تقسیم اور خریداری کا سلسلہ جاری

 گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی تقسیم اور خریداری کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی تقسیم اور خریداری کا سلسلہ جاری، اب تک چاروں سنٹرز پر مجموعی طور پر گندم خریداری کا 34 جبکہ باردانہ کی تقسیم کا 61 فیصد ٹارگٹ مکمل کیا جا چکا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کا گندم خریداری اور باردانہ کی تقسیم کا سلسلہ جاری،شہر لاہور کا گندم خریداری ٹارگٹ 26 ہزار 390 میٹرک ٹن ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق اب تک گندم خریداری کا 34 فیصد ٹارگٹ پورا کر لیا گیا۔
مجموعی طور پر شہر میں باردانہ کی 907 درخواستیں موصول ہوئی جس میں سے 514 درخواست گزاروں کو باردانہ کی فراہمی کر دی گئی اور باردانہ کی تقسیم کا 61 فیصد ٹارگٹ مکمل کیا جا چکا ہے ، چیئرمین کاہنہ گندم خریداری مرکز فیاض بھٹی کا کہنا ہے کہ گندم خریداری ٹارگٹ جلد مکمل کر لیا جائیگا۔
رپورٹ کے مطابق برکی میں گندم خریداری ٹارگٹ 5800 میٹرک ٹن ہے ، 53 فیصد مکمل کیا گیا، باردانہ کی 219 درخواستوں میں سے 141 کو فراہم کر دیا گیا۔کاہنہ گندم خریداری ٹارگٹ 9244 میٹرک ٹن ، 32 فیصد مکمل کیا گیا. باردانہ کی 326 درخواستوں میں سے 156 کو فراہمی کر دی گئی ۔رائیونڈ گندم خریداری مرکز میں ٹارگٹ 5546 میٹرک ٹن ، 15 فیصد مکمل کیا گیا، باردانہ کی 188 درخواستوں میں سے 81 کو فراہم کیا گیا،رکھ چھبیل میں گندم خریداری ٹارگٹ 5800 میٹرک ٹن ہے، 38 فیصد مکمل کیا گیا، باردانہ کی 174 درخواستیں موصول ہوئی جن میں سے 136 کو فراہمی کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں گندم خریداری کا ٹارگٹ مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ پرائیویٹ کمشن ایجنٹ کو گندم فروخت کرنے اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ملز سرکاری گندم کی اجرائی قیمت 1400روپے فی من ہونے پراضافہ کرچکی ہیں۔ملز 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 13روپے کا اضافے کا فیصلہ کرچکی ہیں۔آٹے کے قیمت میں13روپےاضافے کانوٹی فکیشن محکمہ خوراک جاری کرے گا۔پرائیویٹ گندم خرید کر پسائی کر نے والی ملز آٹے کی قیمت میں اضافے کی خواہاں ہیں۔