ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی شرمناک حرکت کرتے پکڑا گیا،عہدے سے فارغ

پاکستانی شرمناک حرکت کرتے پکڑا گیا،عہدے سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: دنیا بھر میں موجود پاکستانی ملک کی نیک نامی کا باعث بن رہے ہیں،لیکن کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ملک کے لیے بدنما داغ بن رہے ہیں  ان میں ایک سفارتکار کا اضافہ بھی ہوا ہے جسے جرم ثابت ہونے پرعہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ میں گریڈ 18 کے افسر کو ڈسپلن کی خلاف وزری اور عہدے کا ناجائز استعمال کرنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔وزرات خارجہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پاکستانی سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری وقار احمد نے سفارت خانے میں صفائی کرنے والی مقامی ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا، پھر اس کے خلاف عداوت پر اتر آئے اور آخر کار ملازمہ کو نوکری سے ہی نکال دیا۔

اعلامیے کے مطابق وقار احمد نے سنگین بداخلاقی، بدسلوکی، عہدے کے ناجائز استعمال، سروس ڈسپلن اور افسرانہ شرافت و اوصاف کے برعکس عمل کا مظاہرہ کیا۔

وزارت خارجہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گریڈ 18 کے وقار احمد پر سفارت خانے کی ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، عہدے کے ناجائز استعمال، عداوت پر اترنے اور پھر ملازمہ کو نوکری سے فارغ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سیکرٹری خارجہ نے انہیں نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر پرسنل آصف خان کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وقار احمد کی برطرفی گورنمنٹ سرونٹس ڈسپلن رولز کے تحت فوری طور پر عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے تاحال فرسٹ سیکرٹری وقار احمد کی برطرفی پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer