سٹی42: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس)نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2024ء میں44 میڈیکل کالجوں کے 5076 امیدواروں نے شرکت کی۔ یو ایچ سی کے نتائج کے اعلان کے مطابق4472 طلبا پاس جبکہ 319 طلبا فیل قرار پائے۔
ان امتحانات مین شریک ہونے والوں کی کامیابی کا تناسب 93.34 فیصد رہا۔پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کیں۔
علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی ابرا گل نے 915/1000 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،
شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کی ایمن حسان نے 901 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کی فاریہ نے 897 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ؤتمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔