ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے پر تیز رفتاری، ایک اور مقدمہ درج

موٹروے پر تیز رفتاری، ایک اور مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : موٹروے پر تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم جاری ہے۔ 

موٹروے پولیس نے چکری کے قریب  151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو تھانہ نصیر اباد  راولپنڈی کے حوالے کردیا ۔

موٹروے پولیس کی جانب سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد سپیڈ پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، مہم کا مقصد تیز رفتاری پر قابو پا کر مہلک  حادثات سے بچاؤ ہے۔ مہم کے دوران متعدد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں ۔ عوام الناس سے گزارش ہے دوران سفر حد رفتار کا خیال رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں ۔