ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں کئی دن سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، آج بھی سونے کے نرخ میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 26 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 ہزار 174 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب ملک میں 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں آج جمعرات کے روز 2750 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے فی تولہ ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2358 روپے کے اضافے کے بعد نئے نرخ ایک لاکھ 95 ہزار 602 روپے پر پہنچ گئے۔