ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عسکری ٹین: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر، 59 سالہ شخص جاں بحق

عسکری ٹین: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر، 59 سالہ شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: عسکری ٹین سیکٹر ایف میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والے شخص کو ٹکر مار دی۔

ذرائع کے مطابق  حادثے کے نتیجے میں 59 سالہ محمد اکرم شدید زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور متعلقہ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔